تنزانیہ كے شہر "ام توارا" میں شيعہ مسجد كا افتتاح

IQNA

تنزانیہ كے شہر "ام توارا" میں شيعہ مسجد كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: ۲۷ فروری كو تنزانیہ كے شہر "ام توارا" كی شيعہ مسجد كی افتتاحی تقريب منعقد ہوئی ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے بين الاقوامی قاری" محمد حسين سعيديان" نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تنزانیہ كی رپورٹ كے مطابق ہفتہ وحدت كے آغاز اور عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے اس مسجد كا افتتاح ہوا ہے اور ايران كے بين الاقوامی قاری "محمد حسين سعيديان" نے اس افتتاحی تقريب میں تلاوت قرآن كريم كی ہے۔
اس كے علاوہ ايرانی قاری نے ۲۶ فروری كو دارالسلام كے مركزی چوك پر لوگوں كے عظيم اجتماع میں تلاوت قرآن كريم كے ذريعے لوگوں كے دلوں كو منور كيا ہے۔
545086