اردن كے حزب عمل اسلامی كی جانب سے اس ملك سے صہيونی حكومت كے سفير كو نكال باہر كرنے كا مطالبہ

IQNA

اردن كے حزب عمل اسلامی كی جانب سے اس ملك سے صہيونی حكومت كے سفير كو نكال باہر كرنے كا مطالبہ

سياسی وسماجی گروپ: اردن كی حزب عمل اسلامی نے ابراہيمی مسجد كو یہودی آثار قديمہ سے ملحق كرنے پر مبنی صہيونی حكومت كے فيصلے پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے امان سے اس حكومت كے سفير كو نكال باہر كرے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے الجزيرہ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی حزب عمل اسلامی نے اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ عوامی تحريكوں كو مسجد الاقصی، ابراہيمی مسجد اور ديگر مقدس مقامات كے خلاف اسرائيلی مظالم كے جواب میں ان مساجد كی حمايت كی اجازت دے۔
اردن كی حزب عمل اسلامی كے ايك عہديدار "حسان ذنيبات" نے بھی اس ملك كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ امان سے صہيونی حكومت كے سفير كو نكال باہر كرنے اور اس حكومت سے اپنے تعلقات كو ختم كرنے كے لئے عملی اقدامات انجام دے۔
ذنيبات نے مزيد كہا كہ صہيونی حكومت كے اقدامات نے اسلامی اور عربی جذبات كو مجروح كيا ہے لہذا مناسب اقدامات كو انجام دے كر ان مظالم كے مقابلے میں استقامت و پائيداری اختيار كی جانی چاہیے۔
544919