امام موسی صدر، مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان وحدت ايجاد كرنے كے درپے تھے

IQNA

امام موسی صدر، مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان وحدت ايجاد كرنے كے درپے تھے

فكرونظر گروپ: امام موسی صدر نے لبنان میں اپنی زندگی كے دوران ہميشہ شيعوں، اہل سنت اور عيسائيوں كے درميان اتحاد قائم كرنے كی كوشش كی تاكہ ايك دوسرے سے مل كر دنيا میں بہتر زندگی گزار سكیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق مشہد مقدس كی فردوسی يونيورسٹی كے سربراہ ڈاكٹر "علی رضا عاشوری" نے ۲۷ فروری كو "امام موسی صدر، انسان عقل اور اخلاق" كے موضوع پر منعقدہ سيمينارسے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ افسوس كہ لبنان كی اندرونی جنگ اور مختلف مشكلات كی وجہ سے امام موسی صدر اپنے افكار كو تحرير نہ كر سكے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم آج اس سيمينار میں اكٹھے ہوئے ہیں تاكہ امام موسی صدر كے كلمات اور كردار كی طرف رجوع كرتے ہوئے ان كےافكار كو منظم كر كے جوان نسل كو آگاہ كریں كيونكہ ان كا تفكر ہمارےمعاشرے كی موجودہ مشكلات كا راہ حل ہے۔
عاشوری نے كہا كہ امام موسی سدر كا عقيدہ تھا كہ محروموں كی محروميت كا بنيادی سبب جہالت ہے لہذا انہوں نے محروموں كی علم وبصيرت اور معلومات كی سطح كو بلند كرنے كے لئےكوششیں كیں۔
545515