سری لنكا میں عيد ميلاد النبی(ص) كے جشن كا انعقاد

IQNA

سری لنكا میں عيد ميلاد النبی(ص) كے جشن كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے ۳ مارچ كو اس كلچرل سنٹر میں عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ايك عہديدار "رضا عزيزيان" نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران رسول گرامی اسلام(ص) كی خصوصيات اور بالخصوص ان كے رحمت للعالمين كے بارے میں تقرير كی ہے۔
اس پروگرام میں سری لنكن صدر كے مسلمانوں كے مذہبی امور كے مشير "مولوی نياس مياد" سری لنكن صدر كے اعلی مشير "ازور" اور سری لنكن مسلمانوں كے امور كی وزارتوں كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
اس كے علاوہ سری لنكا كے شہر تہاریہ اور بروالا میں ۶ مارچ كو عيد ميلاد النبی(ص) كی مناسبت سے پروگرام منعقد ہو رہا ہے۔
546619