سياسی وسماجی گروپ: وزير ثقافت و ارشاد اسلامی "سيد محمد حسينی" نے بيرون ملك ايرانی كلچرل سنٹرز كے ڈائريكٹروں سے ملاقات كے دوران ايرانی ثقافت و آرٹ كے فروغ میں ان كے اہم كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ وزارت مختلف ثقافتی اور آرٹ ميدانوں میں ان ثقافتی ڈائريكٹروں سے تعاون كرنے كے لئے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق وزير ثقافت و ارشاد اسلامی سيد محمد حسينی نے ۷ مارچ كو بيرون ملك ايرانی ثقافتی ڈائريكٹروں سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ دنيا میں ايرانی ثقافت اور آرٹ كا تعارف كروانے میں ثقافتی ڈائريكٹروں كا كردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے كہا كہ بين الاقوامی سطح پر ايرانی ماہرين آرٹ كی شركت سے نمائش، فيسٹيول، ثقافتی ہفتوں جيسے پروگرام كے انعقاد كے حوالے سے تعاون كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ايران كے تمام مربوطہ اداروں كے تعاون سے بيرون میں ثقافتی سرگرميوں میں اضافہ كيا جا سكتا ہے حتی كہ اسے سياسی اور اقتصادی ميدانوں سے بھی زيادہ فروغ ديا جاسكتا ہے۔
549380