حزب اللہ كی جانب سے قدس میں یہودی گھروں كی تعمير كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے قدس میں یہودی گھروں كی تعمير كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: حزب اللہ لبنان نے ۱۲ مارچ كو اپنے بيانیہ میں قدس شريف میں ۵۰ ہزار جديد گھروں كی تعمير كے صہيونی حكومت كے فيصلے كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے قدس شريف میں ۵۰ ہزار یہودی گھروں كی تعمير كے صہيونی حكومت كے فيصلے كو خطرناك قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام كا مقصد قدس كے جغرافيائی تشخص كو تبديل كرنا ہے۔
حزب اللہ نے مزيد كہا ہے كہ امريكی صدر كے مشير جوبایڈن كی آمد كے موقع پر یہ فيصلہ اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ واشنگٹن اور تل ابیٹ كے درميان مكمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔
حزب اللہ نے آخر میں عرب ليگ اور OIC سے مطالبہ كيا ہےكہ وہ صہيونی دشمن كا مقابلہ كرنے كے لئے فوری طور پر نشست منعقد كریں كيونكہ صہيونی حكومت كے مظالم كے مقابلے میں كسی قسم كی سستی امت اسلام كے خطرناك نتائج كاباعث بنے گی۔
551914