سوریہ اور ارمنيا كے دينی امور میں تعاون كا جائزہ

IQNA

سوریہ اور ارمنيا كے دينی امور میں تعاون كا جائزہ

سياسی وسماجی گروپ: ارمنيا كے صدر نے سوریہ كے اپنے سفر میں اس ملك كے مفتی اعظم سے ملاقات كے دوران دينی امور میں ثقافتی سرگرميوں كو فروغ دينے كے لئے دونوں ممالك كے تعاون كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے سوریہ كے روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ارمنيا كے صدر "سرژ سركيسيان" نے سوریہ كے اپنے تين روزہ سفر میں سوریہ كے مفتی اعظم احمد الدين حسون سے ملاقات كے دوران ارمنی شہريوں كے دينی امور كے بارے میں مسلمان علماء كی توجہ كو سراہا ہے۔
اس كے علاوہ طرفين نے اس ملاقات كے دوران مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان امن اور صلح كو فروغ دينے كے راستوں اور امن كے قيام كے لئے دونوں ممالك كے كردار پر بحث و گفتگو كی ہے۔
555376