بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كی خيراتی جمعيت مركز اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے اس ملك كی خيراتی انجمن ہاشمیہ كے سيكرٹری جنرل سے ملاقات كے دوران اس ہسپتال كی تعمير كے لئے ضروری مبلغ پيش كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اقدام كا مقصد غزہ میں مقيم فلسطينی زخميوں كی امداد كرنا ہے۔
اردن كی خيراتی جمعيت مركز اسلامی، خيراتی انجمن ہاشمیہ اور اس ملك كی بادشاہی میڈيكل سروسز نے ايك كمیٹی تشكيل دی ہے جو اس فيلڈ ہسپتال كی تعمير اور تمام میڈيكل وسائل كو مہيا كرنے كےلئے اقدامات انجام دے گی۔
555558