سوریہ كی اسلامی يونيورسٹی میں شيعہ فقہ كی تدريس

IQNA

سوریہ كی اسلامی يونيورسٹی میں شيعہ فقہ كی تدريس

اعزازی نامہ نگار/ سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: امام صادق علیہ السلام يونيورسٹی كہ فلسفہ گروپ كے انچارج آيت اللہ سيد حسن مصطفوی نے سوریہ كی اسلامی يونيورسٹی كا وزٹ كرتے ہوئے سوریہ كے معروف عالم دين آيت اللہ سيد عبداللہ نظام اور اس يونيورسٹی كےسربراہ سے ملاقات كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے دمشق میں ايرانی كلچرل سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيد عبداللہ نظام نے اس ملاقات كے دوران سوریہ میں تعليمی صورتحال بالخصوص سوریہ كے شيعوں كی دينی تعليمی كے بارے میں ايك رپورٹ پيش كی ہے۔
انہوں نے سوریہ كی اسلامی يونيورسٹی كے بارے میں كہا كہ دمشق كے علاوہ سوریہ كے ادب، لاذقیہ اور رقہ جيسے صوبوں میں بھی اس يونيورسٹی كی شاخیں موجود ہیں اور اس يونيورسٹی میں ۹۰ اساتذہ اور ۶۵۰ اسٹوڈنٹس تعليم حاصل كر رہے ہیں۔
555996