بوسنيا كی جنگوں میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

IQNA

بوسنيا كی جنگوں میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت

سياسی وسماجی گروپ: صربيا كی پارليمنٹ نے ايك قرار داد پاس كرتے ہوئے ۱۹۹۵ء میں بوسنيا كے شہر "سربرنٹسا" كے آٹھ ہزار سے زائد مسلمانوں كے قتل عام كی بھرپور مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ بالكان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صربيا كی پارليمنٹ نے ايك قرار داد كی منظوری دی ہے جس میں ۱۹۹۵ء میں بوسنيا كے شہر سربرنیٹسا كے آٹھ ہزار سے زائد مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی گئی ہے۔
صربيا كی پارليمنٹ كے مطبوعاتی دفتر نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ اس ملك كے نمائندوں نے ۱۹۹۵ء میں مسلمانوں كے قتل عام كی مذمت كی ہے اور یہ پارليمنٹ توقع ركھتی ہے كہ ديگر ممالك بھی اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے مرنے والے لوگوں كے پسماندگان سے معذرت طلب كریں۔
557452