ہندوستان میں "عادلانہ صلح، عالمی مشتركہ گفتگو" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں "عادلانہ صلح، عالمی مشتركہ گفتگو" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: اسلامی امن كی عالمی اسمبلی ، جواہر لعل نہرو يونيورسٹی، انجمن دوستی ايران وہندوستان اور انڈيا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے ۱۱ اور ۱۲ اپريل كو نئی دہلی میں "عادلانہ امن، عالمی مشتركہ گفتگو" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار میں ايران، جاپان، فلپائن، سری لنكا، ملائيشيا، انڈونيشيا، تھائی لينڈ، ہندوستان اور سنگاپور كے ۲۵ سے زائد اساتذہ اور دانشور شركت كریں گے۔
اس سيمينار میں اديان كی نظر میں عادلانہ صلح، عادلانہ صلح كے قيام میں ثقافتی اور تمدن مشتركہ نكات كا كردار، عادلانہ صلح كے لئے خطرہ، اسلامی تفكر میں عادلانہ صلح كے سياسی مبانی، موجودہ دنيا میں صلح پر حاكم نظام پر تنقيد اور عادلانہ صلح كے قيام میں ماہرين اور عوامی آرگنائزيشنز كا كردار جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
558300