بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق سری ليون میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد رضا قزلسفلی" نے فری ٹاون شہر كی "نور" مسجد كے نمازيوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے اسلام كی نظر میں فقر كے اسباب كا جائزہ ليتے ہوئے كہا كہ سری ليون میں شديد فقر اور معاشی حالات كے پيش نظر اس ملك كے مسلمانوں كو ترقی كے لئے محنت اور كوشش كی ترغيب دلانا انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے دين اسلام كی تعليمات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دين اسلام مسلمانوں كو اقتصادی سرگرمياں انجام دينے كی دعوت ديتا اور فقر اور ہر قسم كی سستی اور بيروزگاری سے منعقد كرتا ہے اور دين اسلام خاندان والوں كے لئے زندگی كی ضروريات پوری كرنے كے لئے محنت اور كام كو راہ خدا میں جہاد سے تعبير كرتا ہے۔
558261