تنزانیہ میں ائمہ جمعہ وجماعات كی نشست كا اہتمام

IQNA

تنزانیہ میں ائمہ جمعہ وجماعات كی نشست كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ: تنزانیہ كے صوبے دو دوما كے شيعہ مدرسے "دارالمسلمين" میں ائمہ جمعہ وجماعات كی ايك نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق شيعہ مدرسے دارالمسلمين اور تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نشست میں صوبہ دو دوما كے ائمہ جمعہ وجماعات، صوبے كے مفتی بكواتا كے نمائندے اور شيعہ مدرسے دارالمسلمين كے انچارج "شيخ مسلم بانجی" نےشركت كی ہے۔
تنزانیہ میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "مصطفی زنجبر شيرازی" نے اس نشست میں وحدت كی بركات قرآن كريم میں اس كی اہميت اور وحدت كے حصول كے طريقوں كے بارے میں تقرير كی ہے۔
560749