بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اقوام متحدہ كی سوری انجمن كے ماہرين اور علمی اور يونيورسٹی كے اساتذہ كی شركت سے منعقد ہونے والی اس نشست میں اقوام متحدہ میں ہيومن رائٹس كے مستقل ماہر "جورج جبور" نے اپنا مضمون پيش كيا ہے۔
انہوں نے اس نشست میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كا آئين رنگ ونسل اور زبان سے ہٹ كر تمام افراد كے درميان مساوات كی ضرورت پر زور ديتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران اور سوریہ كے آئين مين دين كی بنا پر نسل پرستی اور امتيازی سلوك كے نہ ہونے پر توجہ دی گئی ہے۔
561438