اردگان كے صیہونزم مخالف اظہارات، امت اسلام كی عظمت كی عكاسی كرتے ہیں: جبل عامل كے مفتی

IQNA

اردگان كے صیہونزم مخالف اظہارات، امت اسلام كی عظمت كی عكاسی كرتے ہیں: جبل عامل كے مفتی

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے علاقے جبل عامل كے مفتی نے ۱۱ اپريل كو صیہونی حكومت كے مقابلے میں تركی كے وزير اعظم رجب طيب اردگان كے موقف كی قدردانی كرتے ہوئے كہا ہے كہ اردگان كے صیہونزم مخالف حالیہ اظہارات، امت اسلام كی تاريخی عظمت و شان وشوكت كی عكاسی كرتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق "شيخ محمد علی الجوزو" نے كہا ہے كہ اردگان كے پائيدار اور شفاف موقف نے دنيا والوں كی توجہ كو اپنی طرف جلب كيا ہے كہ حتی كہ صیہونی حكومت بھی اس شخص كے مقام سے متاثر ہوئی ہے۔
جبل عامل كے مفتی نے مزيد كہا ہے كہ جبكہ بعض اسلامی سرزمينوں پر جنگ وكشيدگی كے حالات ہين اور صیہونی حكومت، مشرق اور مغرب سے امت اسلام كو دھمكياں دے رہی ہے ايسے حالات میں اردگان اسلامی تمدن اور فلسطين كی مقدس سرزمين كے دفاع كے لئے اپنا كردار ادا كر رہے ہیں۔
محمد علی الجوزو نے تركی عوام اور فوج سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ رجب طيب اردگان كے اظہارات پر توجہ كریں اور انہیں معلوم ہونا چاہیے كہ یہ بيانات تركی كو ايك مرتبہ پھر عالم اسلام اور عرب سے جوڑ دیں گے۔
561252