اطالوی وفد امام موسی صدر كے كيس كی پيروی كر رہا ہے

IQNA

اطالوی وفد امام موسی صدر كے كيس كی پيروی كر رہا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كے تحريك "امل" كے قائد اور نامور شيعہ مجاہد امام موسی صدر اغواء كيس كا جائزہ لينے كی غرض سے ايك اطالوی وفد بيروت جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق یہ وفد امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغواء كيس میں موجود ابہامات كی وضاحت ليبيا كی جانب سے اس جرم كے قبول كرنے كی ضرورت كی غرض سے عنقريب لبنان جا رہا ہے۔
لبنانی پارليمنٹ كے سابقہ ركن حسن يعقوب نے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ یہ اطالوی وفد شيخ ڈاكٹر محمد يعقوب كے توسعہ انسٹیٹيوٹ كی دعوت پر لبنان جا رہا ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ اس ملاقات كا مقصد امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كيس میں موجود مبہم مسائل كی وضاحت كرنا ہے۔
561825