بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ العظمی مكارم شيرازی نے ۱۴ اپريل كو تفسير اور علوم قرآنی تخصصی سنٹر اور شناخت شيعہ كے تخصصی سنٹر كے طلباء سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ مكتب اہل بيت(ع) دنيا میں ہر روز ترقی كر رہا ہے اور ہزار سال كے بعد عراق میں شيعوں كی حكومت كا قيام اور حزب اللہ كی كاميابی اس مطلب كی تائيد كرتی ہے اور اسی وجہ سے دشمنوں نے بھی شيعوں كے خلاف اپنی سرگرميوں كا آغاز كر ركھا ہے۔
انہوں نے وہابيوں كو اسلام دشمنوں كا آلہ كار قرار ديتے ہوئے كہا كہ دشمن سمجھ چكے ہیں كہ شيعہ ان كے ناجائزہ مفادات كے مقابلے میں مہم ترين ركاوٹ ہیں اسی وجہ سے جديد سائنس اور میڈيا ايجاد كر كے شيعوں كے خلاف زير اگل رہےہیں۔
563052