OIC كی جانب سے عراق میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت

IQNA

OIC كی جانب سے عراق میں ہونے والے بم دھماكوں كی مذمت

سياسی گروپ: OIC كے سيكرٹری جنرل نے ۲۴ اپريل كو اپنے ايك بيانیے میں عراق كے صوبوں الانبار اور بغداد میں ۲۳ اپريل كو ہونے والے بم دھماكوں كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے امارات كی خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اپنے اس بيانیے میں اس ملك میں ظلم وكشيدگی كے خاتمے كے لئے عراق كے شيعہ اور سنی مسلمان علماء كے درميان اتحاد و وحدت كا مطالبہ كيا ہے۔
احسان اوغلو نےعراقی عوام سے بھی مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنی صفوں میں وحدت قائم كر كے دہشت گردی كے ان اقدامات كے خلاف جدوجہد كریں۔
568418