"ہيومن رائٹس كے بارے میں اسلامی فقہ كی بلند نظر" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

"ہيومن رائٹس كے بارے میں اسلامی فقہ كی بلند نظر" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرگروپ: امام خمينی(رح) تعليمی اور تحقيقی سنٹر كی كوششوں سے آئندہ سال فروری كے آخری عشرے اور مارچ كے پہلے بيس دنوں كے دوران "ہيومن رائٹس كے بارے میں اسلامی فقہ كی بلند نظر" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو گا۔
امام خمينی(رح) تعليمی اور تحقيقی سنٹر كی علمی نشستوں اور سيمينار كے انتظامی امور كے انچارج ھادی عرب نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ قم كے مينجمنٹ سنٹر، اسلامی تہذيب و تفكر ريسرچ سنٹر، شہيد بہشتی، يونيورسٹی، حوزہ علمیہ كے ثقافتی اور مطالعاتی ريسرچ سنٹر كے تعاون سے یہ سيمينار منعقد ہو گا۔
عرب نے مزيد كہا كہ اس سيمينار میں عقل وفقہ اور ہيومن رائٹس، عدل، فقہ اور ہيومن رائٹس،فقہی واجبات میں اطلاق اور نظریہ اضافت، فقہی واجبات كا عام ہونا، اسلامی ہيومن رائٹس كے نظام میں حق اور فريضہ كا رابطہ، ہيومن رائٹس كی بلندی میں قيامت كا كردار وغيرہ جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ اس سيمينار كے لئے مضامين كو ارسال كرنے كی آخری تاريك ۲۲ اكتوبر ہے۔
575612