عالمی برادری كی جانب سے غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كی بھرپور مذمت

IQNA

عالمی برادری كی جانب سے غزہ كے آزادی قافلے پر صیہونی حكومت كے حملے كی بھرپور مذمت

سياسی گروپ: صیہونی حكومت كے ۳۱ مئی كو غزہ كے آزادی قافلے پر حملے كی رد عمل میں پوری دنيا میں ہلچل مچ گئی ہے اور بہت سے اسلامی اور عربی ممالك اور بين الاقوامی اداروں نے اس اقدام كی شديد مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی بحری فوج نے ۳ مئی كی صبح كو آنسو گيس كے ذريعے غزہ كے آزادی قافلے پر حملہ كر ديا غزہ كے عوام كے لئے انسان دوستانہ امداد كے حامل افراد پر گولياں چلائیں كہ جس كے نتيجے میں ۶ افراد شہيد اور ۵۰ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حماس كی قانونی حكومت كے وزير اعظم "اسماعيل ہنیہ" نے غزہ كے آزادی قافلے پر حملے كو ايك سياسی، انسانی اور میڈيا كی رسوائی قرار ديا اور عرب ليگ، oic، اسلامی كونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فوری طور پر ان وحشيانہ حملوں كے نتائج كا جائزہ لے۔
PNA كے سربراہ محمود عباس نے بھی اس قافلے پر صیہونی حملے كی مذمت كی۔ اس كے علاوہ تركی كی وزارت خارجہ عرب ليگ كے سيكرٹری جنرل "عمروموسی" سوریہ، يورپی يونين اور دنيا كے ديگر ممالك نے ان وحشيانہ حملوں كی شديد مذمت كی ہے۔
589291