زاہدان كی مسجد میں دھماكہ اسلامی اقدار كے منافی ہے: احسان اوغلو

IQNA

زاہدان كی مسجد میں دھماكہ اسلامی اقدار كے منافی ہے: احسان اوغلو

سياسی گروپ: oic كے سيكرٹری جنرل اوغلو نے ۱۵ جولائی كو زاہدان كی جامع مسجد میں ہونے والے دھماكوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے دہشت گردی كے اس واقع كو اسلام كی حقيقی اقدار كے منافی قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اكمل الدين احسان اوغلو نے زاہدان كی جامع مسجد میںدہشت گردی كے واقع میں بے گناہ افراد كی شہادت پر اپنے گہرے دكھ اور افسوس كا اظہار كيا ہے۔
احسان اوغلو نے كہا ہے كہ oic نے دنيا كے ہر خطے میں شدت پسندی اور دہشتگردی كے تمام طريقوں كے مقابلے میں اپنا ثابت اور واحد موقف اختيار كر ركھا ہے۔
انہوں نے زاہدان كی مسجد كے بم دھماكے كو اسلامی اقدار كے منافی قرار ديتے ہوئے اس واقع میں شہيد ہونے والے ايرانی شہريوں كے لواحقين، ملت ايران كی تعزيت پيش كی ہے۔
617467