مہدويت نامی ڈيجیٹل لائبريری كا افتتاح

IQNA

مہدويت نامی ڈيجیٹل لائبريری كا افتتاح

اعزازی نامہ نگار/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: مسجد مقدس جمكران كی سافٹ ويئرز سرگرميوں میں سے ايك اہم پروگرام مہدويت كے موضوع پر ڈيجیٹل لائبريری كو ايجاد كرنا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے مسجد مقدس جمكران كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسجد مقدس جمكران كے شعبہ كمپيوٹر كے انچارج "اميرافضلی" نے كہا ہے كہ مسجد مقدس جمكران كے شعبہ سافٹ ويئرز كا ايك اہم پروگرام مہدويت كےموضوع پر ايك ڈيجیٹل لائبريری كو ايجاد كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ موجودہ دنيا میں اليكٹرانك كتابوں كی بحث كی اہميت كے پيش نظر اس ڈيجیٹل لائبريری كے بہت زيادہ اثرات مترتب ہوں گے اور مہدويت كے ميدان میں اصولی ريسرچ كا ميدان فراہم كرے گی۔
انہوں نے آخر میں كہا آئندہ ايك سال كےدوران مسجد مقدس جمكران كی ورچوئل لائبريری میں مہدويت كے ميدان میں ۲۰۰ تخصصی كتابوں كو ايجاد كرنا اس مسجد كے شعبہ كمپيوٹر كے پروگرام كا حصہ ہے۔
620541