بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اسلامی اردن كے سربراہ نے كہا ہے كہ ۱۱ ستمبر كے واقعات دہشت گردی كی كڑی تھی اور اس كا اسلام كے ساتھ كوئی رابطہ نہیں ہے۔
حزب اسلامی اردن نے امريكی كليسا كے اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا یہ دعوت حضرت مسيح(ع) كے پيغام كے ساتھ منافات ركھتی ہے اور اس سے بعض شرپسند عناصر سوء استفادہ بھی كر سكتے ہیں۔
لہذا اس قسم كی دعوت كو مكمل طور پر بائيكاٹ كيا جائے۔
واضح رہے كہ امريكہ كے ايك كليسا نے ۱۱ ستمبر كو "قرآن سوزی كا دن ہے" قرار ديتے ہوئے تمام افراد سے اپيل كی ہے كہ اس دن قرآن مجيد كی بے حرمتی كی جائے اور اسے جلايا جائے۔
624255