بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مجلس اعلی اسلامی لبنان كے نائب امير آيت اللہ قبلان نے بيروت میں درس اخلاق ديتے ہوئے كہا وحدت ملی كی خاطر ہر قسم كی قربانی سے دريغ نہیں كرنا چاہیے۔
انہوں نے لبنان كی تعمير میں شركت كرنے والوں كی قدردانی كرتے ہوئے كہا كہ لبنان میں خيروبركت كا دور دورہ ہو گا۔
انہوں نے اپنے درس كے دوسرے حصہ میں رمضان المبارك كی بركتوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اس مقدس مہينہ میں تہذيب نفس كے ساتھ خداوند عالم كی رضايت كو بھی حاصل كيا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا رمضان المبارك خيروبركت، مغفرت، توبہ، صلہ رحمی اور دوسروں كے دكھ درد میں شريك ہونے كا مہينہ ہے۔
625740