سعودی عرب كا اسلامی كميشن غرباء كی امداد كرے گا: عدنان پاشا

IQNA

سعودی عرب كا اسلامی كميشن غرباء كی امداد كرے گا: عدنان پاشا

سماجی گروپ: سعودی عرب كا اسلامی كميشن رمضان المبارك میں ۳۵ ہزار خاندان كفالت كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے خبررساں ادارے "SPA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی كميشن كے سربراہ عدنان پاشا نے كہا ہے كہ اس كارخير كے لئے ۷۰ لاكھ ريال مختص كیے گئے ہیں جن سے ۳۵ ہزار خاندانوں كی كفالت كی جائے گی تاكہ یہ افراد رمضان المبارك میں الہی دسترخوان سے مستفيد ہو سكیں۔
انہوں نے كہا كہ اس كے علاوہ غذائی ٹوكن بھی مہيا كیے جائیں گے تاكہ ان كے حاملين مختلف شاپنگ سنٹرز سے خريداری كر سكیں۔
واضح رہے كہ سعودی حكومت نے ۱۱ اگست كو اول رمضان المبارك كا اعلان كر ركھا ہے۔
626535