Oic كی طرف سے پاكستان كے سيلاب زدگان كی مدد كی اپيل

IQNA

Oic كی طرف سے پاكستان كے سيلاب زدگان كی مدد كی اپيل

سماجی گروپ: oic كے سربراہ "اكمل الدين احسان اوغلو" نے ايك بيانیے كے ذريعے اسلامی ممالك سے پاكستان كے سيلاب زدگان كی امداد كی اپيل كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "haberoku" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اپنے بيانیے میں ذكر كيا ہے كہ تباہی مچا دينے والے اس سيلاب كے بعد پاكستان ملنے والی بين الاقوامی امداد نا كافی ہے دہشت گردی اور سيلاب نے پاكستانی قوم كی كمر توڑ كر ركھ دی ہے۔
ماہ مبارك رمضان كے مہينے میں خدا كی خوشنودی كی خاطر پاكستانی سيلاب زدگان كی مدد كر كے ہمیں انسانی اور اسلامی ذمہ داريوں كو ادا كرنا چاہیے۔
احسان اوغلو نےاس عزم كا اظہار كيا كہ ہم oic كے مستقل ممبران كے اجلاس میں پاكستان كے سيلاب زدگان كی فوری امداد كے لئے كوئی راہ حل تلاش كریں گے۔
636347