ايران اور شام كے رؤساء كا باہمی تبادلہ خيال

IQNA

ايران اور شام كے رؤساء كا باہمی تبادلہ خيال

سياسی گروپ: ايران اور شام كے رؤساء نے دمشق میں بين الاقوامی اور خطے كے حالات پر باہمی تبادلہ خيال ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر جناب احمدی نژاد نے دمشق میں آنے كے بعد شام كے صدر جناب بشار اسد سے ملاقات كی ہے دونوں سربراہان مملكت نے كہا كہ ايران اور شام كے تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔
ايرانی صدر نے كہا اس خطے كے حالات درست ہو گا جب مسئلہ فلسطين حل ہو گا اور فلسطين كے بارے میں مزاكرات كرتے وقت فلسطين كے حقيقی نمائندوں كا ہونا ضروری ہے۔
بشاراسد نے بھی كے شام ايران كے ساتھ تعلقات كو انتہائی اہميت ديتا ہے اور یہ دونوں ممالك كے مفاد میں ہے۔
656965