بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے ايك وفد نے شام كی معروف جامع مسجد اموی كا دورہ كيا ہے اس موقع پر جرمنی كے وزير اوقاف بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے شام كی وزارت كی كاركردگی رپورٹ بھی پيش كی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ شام كی وزارت اوقاف ايك دوسرے كے مذاہب كے احترام كی قائل ہے۔
شام كی وزارت اوقاف كے ترجمان نے كہا ہے كہ عالمی سطح پر صلح و امن برقرار ركھنے كے لئے ضروری ہے كہ مشرق وسطی میں مكمل طور پر ظلم و ستم كا خاتمہ كيا جائے۔
659727