بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ۲۶ ستمبر كو سپاہ پاسداران اور پوليس كے افسروں سے ملاقات كے دوران كيا ہے كہ مسلمانوں كو ہميشہ عزت، اقتدار اور قدرت مند ہونے كی كوشش كرنی چاہیے اور اس كی بنا پر قدم اٹھانا چاہیےے تاكہ امت اسلام كی عزت و عظمت ہميشہ محفوظ رہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايمان كامل، انسان كو شجاع بنا ديتا ہے اور اسلام میں عل سيكھنے كے لئے كسی حدبندی كی قيد نہیں ہے اور ہر كوئی ہر جگہ پر علم كے حصول كے لئے جا سكتا ہے۔
انہوں نے آخر میں اسلامی نظام كی قدرت اور طاقت كو وحدت كا مرہون منت قرار ديتے ہوئے قرآن كريم كی آيت "واعتصموا بحبل اللہ جميعاً ولا تفرقوا" كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ملك كے اندر وحدت و اتحاد كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
663312