بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق محمد اسدی موحد نے ۳ اكتوبر كو "حرارہ" شہر میں ايرانی سفارتخانے كے ہال میں امام صادق علیہ السلام كی شہادت كی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں آنحضرت كے مقام و منزلت كی وضاحت كی ہے۔
انہوں نے اس دور میں عباسی دور حكومت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مكتب شيعہ كلامی اور فقہی لحاظ سے امام باقر(ع) اور امام صادق علیہ السلام كی كوششوں اور زحمات كا مرہون منت ہے اور تمام مسلمان علماء اور تمام اسلامی فرقوں كے ائمہ آنحضرت كی علمی درسگاہ سے بہرہ منع ہوتے تھے۔
اسدی موحد نے امام كی ضرورت كے بارے میں آنحضرت(ع) كے ايك مناظرے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امام معصوم، معاشرے میں قلب كی حيثيت ركھتا ہے كہ جس كے بغير زندگی كو جاری ركھنا ناممكن ہے۔
668158