بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدائے شيعہ سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ العظمی سبحانی نے اپنے اصول كے خارج كے اختتام پر كہا ہے كہ امام صادق علیہ السلام كے دور میں عباسيوں نے تلوار كے زور سے امويوں كا خاتمہ كيا ليكن ثقافتی لحاظ سے مملكت وہی اموی تھی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امويوں كی حكومت كے دوران احكام خدا كی تبديل كيا گيا اور كئی روايات كو گھڑا گيا البتہ عباسيوں نے اپنی منافقانہ نعروں كے ذريعے اموی حكومت كے ساتھ جنگ كی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امام صادق علیہ السلام نے اس دور میں پھانپ ليا كہ ثقافتی لحاظ سے اصلاح كی ضرورت ہے لہذا امام نے ثقافتی ميدان میں اہم كردار ادا كيا اور ايك عظيم يونيورسٹی كا افتتاح كر كے تقريباً ۴۰۰۰ شاگردوں كی تربيت كی البتہ ان سب كے نام واضھ نہیں ہیں ليكن ۳ ہزار افراد كے نام مشخص ہیں۔
آيت اللہ سبحانی نے آخر میں كہا كہ آج بھی اسی دور كی طرح ہے لہذا ہمیں ثقافتی ميدان میں كوشش كرنی چاہیے اس وقت ثقافتی جہاد ہر جہاد پر مقدم ہے۔
668160