بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ۵ اكتوبر كو ايران كے شہر گرگان كے عوام كے اجتماع سے خطاب كے دوران عشق، رحمت اور لوگوں سے محبت كو اسلامی حكومت اور انقلاب كی بنياد قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ كے عہديداروں كو دل وجان سے لوگوں سے محبت كرنی چاہیے اور لوگوں كی مشكلات كو ديكھ كر دكھ اور ان كی ترقی اور كاميابی كو ديكھ كر خوش ہونا چاہیے۔
ايرانی صدر نے مزيد كہا كہ پيغمبر اكرم(ص) كی حكومت میں اسلام، عدل و انصاف، محبت، علم اور ترقی كا عروج ہے اور نبوی معاشرے كا واضح ترين نمونہ وحدت، شجاعت اور اعلی اہداف كی طرف حركت ہے۔
احمدی نژاد نے كہا كہ انسانی معاشرے كی موجودہ مشكلات كا اصلی سبب ايسے حكمران ہیں جو انسانوں كی اہميت كے قائل نہیں ہیں اور ان كے دل، تكبر، بغض اور كنیہ سے لبريز ہیں۔
انہوں نے امريكہ كے سابقہ صدر كے كردار كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا عراق اور افغانستان پر حملے سے پہلے امريكی معاشی بحران كا شكار تھے اور اس بحران كو حل كرنے كے لئے اس نے ان دو ممالك پر حملہ كرنے كا منصوبہ بنايا۔
668957