فرانس كی مسلم كونسل كی جانب سے اس ملك میں قرآن جلانے كی مذمت

IQNA

فرانس كی مسلم كونسل كی جانب سے اس ملك میں قرآن جلانے كی مذمت

سياسی گروپ: فرانس كی مسلم كونسل (CFCM) نے ۵ اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں انٹرنیٹ پر قرآن جلانے كے اہانت آميز اقدام كی تصوير شائع كرنے پر اس شہری كے اقدام كی مذمت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے فرانس كی سركاری خبررساں ايجنسی 'AFP" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانس كی مسلم كونسل نے اپنے بيانیے میں اس شہری كے اقدام كو ناقابل قبول قرار ديتے ہوئے فرانس میں اس قسم كے واقع پر افسوس كا اظہار كيا ہے۔
اس بيانیے كےديگر حصہ میں آيا ہے كہ یہ اقدام در حقيقت نسل پرستی اور شدت پسندی كی دعوت دينے كے مترادف ہے اور یہ فرانس كی اقدار كے مخالف ہے یہ اقدام اس ملك كے مختلف شہريوں كے درميان وحدت كے خاتمے اور تفرقہ كا باعث بنے گا۔
فرانس كی مسلم كونسل نے اسٹرسبورگ شہر كی عدالت میں اس گستاخ شخص كے خلاف شكايت كرنے كا فيصلہ كيا ہے۔
669367