بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے جماران سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "سيد حسن خمينی" نے پاكستان كے شديد سيلاب زدہ عوام كے لئے ايرانی عوام كی امداد كو بہت كم قرار ديتے ہوئے پاكستان كےسيلاب زدہ عوام كی مشكلات كے حل كے لئے اميد كا اظہار كيا ہے۔
سيد حسن خمينی نے امام خمينی(رح) كے بارے میں پاكستانی عوام كے لطف و محبت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا پاكستانی عوام كی محبت كسی سياسی اور جغرافيائی حدود كی پابند نہیں ہے اور ہم اپنے آپ كی ان كی خوشی اور غمی میں شريك جانتے ہیں۔
انہوں نے عالم اسلام كےموجودہ حالات كا تجزیہ و تحليل كرتے ہوئے كہا كہ معلوم ہوتا ہے كہ امت مسلمان بيدار ہو گئی ہے اور گزشتہ پچاس سالوں كی نسبت عالم اسلام میں تبديلی رونما ہوئی ہے۔
سيد حسن خمينی نےعالم اسلام كی مشكلات كا واحد حل اسلامی ممالك كے مسلمان عوام كے درميان اتحاد اور بھائی چارہ كا قيام قرار ديا ہے۔
تہران میں پاكستانی سفير نے بھی ايران اور پاكستان كی دونوں ملتوں كی مشتركہ دينی ثقافت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ پاكستانی عوام آيت اللہ خمينی(رح) سے بہت محبت كرتے ہیں۔
671282