ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں امام موسی صدر انسٹیٹيوٹ كی سائٹ كی شركت

IQNA

ڈيجیٹل میڈيا كی نمائش میں امام موسی صدر انسٹیٹيوٹ كی سائٹ كی شركت

سماجی گروپ: تہران میں ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں حاضر ہو كر امام موسی صدر تحقيقی ثقافتی انسٹیٹيوٹ نے اپنی ڈيجیٹل مصنوعات اور ويب سائٹ كا تعارف كروايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے امام موسی صدر تحقيقی و ثقافتی انسٹیٹيوٹ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ نےپہلی مرتبہ اس ڈيجیٹل میڈيا بين الاقوامی نمائش میں شركت كی ہے۔
امام موسی صدر تحقيقی و ثقافتی انسٹیٹيوٹ نے اس نمائش میں اپنی سائٹ اور اس ميدان میں اپنی ديگر سرگرميوں كا تعارف كروايا ہے۔
ڈيجیٹل میڈيا كی چوتھی بين الاقوامی نمائش ۱۷ اكتوبر تك جاری رہے گی اور مختلف انسٹیٹيوٹز اور سنٹرز نے اس نمائش میں شركت كرتے ہوئے اليكٹرانك میڈيا كے ميدان میں اپنی سرگرميوں كو پيش كيا ہے۔
671889