تركی كے وزير اعظم كی جانب سے ايتھنز كی واحد مسجد كے دوبارہ كھولے جانے كی كوشش

IQNA

تركی كے وزير اعظم كی جانب سے ايتھنز كی واحد مسجد كے دوبارہ كھولے جانے كی كوشش

سياسی گروپ: تركی كے وزير اعظم "رجب طيب اردگان" نےيونان كے آئندہ دورے كے دوران ايتھنز كی "فتحیہ" مسجد كے دوبارہ كھولے جانے پر بحث و گفتگو كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "milliyet" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونان كی سياسی اور دينی محافل میں ايتھنز میں مسلمانوں كے لئے ايك مسجد كی تعمير میں بہت زيادہ بحث وگفتگو كی گئی ہے اور یہ ايك پچيدے مسئلے میں ہو گيا ہے لہذا تركی كے وزير اعظم ۲۲ اكتوبر كو يونان كے اپنے سفر كے دوران "فتيحہ" مسجد كو مسلمانوں پر دوبارہ كھولنے كے بارے میں بات چيت كریں گے۔
یہ مسجد عثمانی دور حكومت سے ويران پڑھی ہوئی ہے۔
يونان كے روزنامہ ایٹنوس (Etnos) نےاردگان كے اس اقدام كی قدردانی كرتے ہوئے كہا كہ اردگان كی جانب سے اس مسجد كا وزٹ كرنے كی خبر اس بات كی عكاسی كرتی ہے كہ وہ يونانی حكومت كو اپنے اس وعدے كو ياد دلائیں گے كہ جس كی بنا پر اس حكومت نے اس مسجد كو دوبارہ تعمير كرنے كا وعدہ كيا تھا۔
ايتھنز يورپی ممالك كا واحد دارالحكومت ہے جہاں پر مسجد نہیں ہے اور سياسی حكام كی جانب سے اس عبادی سنٹر كی تعمير كے لئے كیے جانے والے وعدوں كی بنا پر ابھی تك اس بارے میں كوئی ٹھوس اقدام نہیں گيا ہے۔
677363