بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بشاراسد نے حقوق دانوں كی بين الاقوامی كمیٹی كے اراكين سے ملاقات كے دوران خطے كی مشكلات اور مسائل كا جائزہ ليا ہے اس كمیٹی میں امريكہ كے سابق صدر "جمی كارٹر" آئرلينڈ كے سابق صدر "ماری اروبنس" اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كے سابقہ مشير "اخضر الابراہيمی" اور ہيومن رائٹس میں سرگرم عمل انڈين "ايلابات" شامل ہیں۔
سوریہ كے صدر نے اس ملاقات میں كہا ہے كہ فقط عادلانہ صلح كے قيام سے ہی خطے امن وامان قائم ہوسكتا ہے۔
بشاراسد نے صہيونی حكومت كی جانب سے فلسطينی شہريوں كو نقل مكانی پر مجبور كرنے پر مجبور كرنے پر خبردار كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل امن وصلح كا خواہاں نہیں ہے اور خطے میں امن كے قيام سے عاضر ہے۔
678712