قائد انقلاب اسلامی كے بيانات حوزہ ہائے علمیہ كے لئے مكمل نصب العين ہے: مركز مديريت حوزہ ہائے علمیہ

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كے بيانات حوزہ ہائے علمیہ كے لئے مكمل نصب العين ہے: مركز مديريت حوزہ ہائے علمیہ

سياسی گروپ: حوزہ ہائے علمیہ كے مينجمنٹ سنٹر نے اپنے ايك بيانیے میں صوبہ قم كے علماء اور طلباء كے اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی كے بيانات كو حوزہ ہائے علمیہ كے لئے ايك مكمل اور جامع نصب العين قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ حوزہ ہائے علمیہ كی رپورٹ كے مطابق حوزہ ہائے علمیہ كے مينمجنٹ سنٹر نے اپنے بيانیے میں قائد انقلاب اسلامی كے اہداف كو پائہ تكميل تك پہنچانے كے لئے اس سنٹر كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ان كے بيانات كو حوزہ ہائے علمیہ كے لئے ايك مكمل نصب العين قرار ديا ہے۔
اس بيانیے كا متن اس طرح ہے: قال رسول اللہ(ص) العلماء ورثۃ الانبياء ولی امرمسلمين، قائد انقلاب حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ كے شہر مقدس قم كے بابركت سفر پر ہم خداوند متعال كا شكریہ ادا كرتے ہیں۔
جمعرات كے دن علماء اور طلباء كرام كے عظيم اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی كے گرانقدر بيانات ايك ايسا خالص چشمہ تھا جس نے مشتاق دلوں كو سيراب كيا ہے اور آپ كی تقرير كے ہر جملے نے حوزہ ہائے علمیہ كے لئے ايك جديد افق پيش كيا ہے لہذا حوزہ ہائے علمیہ كے مينجمنٹ سنٹر اس بابركت سفر پر قائد انقلاب اسلامی كا شكریہ ادا كرتا ہے۔
681490