بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق بوليويا كے صدر "ايوومورالس" نے ۲۷ اكتوبر كو ايرانی پارليمنٹ سے اپنے خطاب كے دوران بوليويا میں انسانی اور اقتصادی ميدانوں میں اميپرلزم كے تسلط كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا میں اپنی صدارت كے آغاز سے ہی اپنے ملك كی بنيادوں كو تبديل كرنے كی كوشش كی ہے اور گيس اور تيل كو اپنے ملك كے مفاد كے لئے قومی كيا ہے۔
انہوں مزيد كہا كہ بوليويا كے عوام لاطينی امريكہ كی تاريخ میں دباؤ كا شكار اور ان كا قتل عام كيا جاتا ہے ليكن ابھی چند سالوں سے آزادی اور صلح كی غرض سے اس ملك كے عوام كی حمايت سے اہم اقدامات انجام ديئے ہیں۔
موالس نے مزيد كہا كہ ہمارے ملك كی عوام عرصہ دراز سے امپراطور كی قربانی كا شكار تھے ليكن اب وہ امپريالزم كے خلاف جنگ میں اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كرتے ہیں اور امپريالزم كے مخالف ممالك كے حامی ہیں۔
بوليويا كے صدر نے آخر میں اسلامی جمہوریہ ايران كی جانب سے بوليويا كی حمايت اور ايرانی عوام كی مہمان نوازی كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا اسلامی جمہوریہ ايران ايك عظيم صنعتی ملك ہے۔ امريكہ كے ساتھ مقابلے میں سبقت لے گيا ہے۔
683838