حج امت مسلمہ كے درميان اتحاد و وحدت كے فروغ كا بہترين موقعہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين قاضی عسگر پور

IQNA

حج امت مسلمہ كے درميان اتحاد و وحدت كے فروغ كا بہترين موقعہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين قاضی عسگر پور

سياسی و سماجی گروپ: ايرانی حجاج كے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمين قاضی عسگر پور نے نائيجيريا كے حجاج كے سرپرست كے ساتھ ملاقات كے دوران حج كو امت مسلمہ كے درميان اتحاد كے فروغ كا بہترين موقعہ قرار ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملاقات كے دوران حجۃ الاسلام و المسلمين قاضی عسگرپورنے كہا كہ اسلام دشمن طاقتیں عالمی سطح پر اسلام كی بڑھتی ہوئی اشاعت سے خوفزدہ ہیں اور اسی خوف كی وجہ سے انتہائی پست حركات كا ارتكاب كررہی ہیں اور قرآن مجيد كو نذرآتش كرنا اسی سلسلہ كی ايك كڑی ہے۔
انہوں نے كہا كہ صرف امت مسلمہ كا اتحاد ہی دشمن كی سازشوں كو روك سكتا ہے۔ اگر تماماسلامی ممالك ايك دوسرے كا ہاتھ تھام لیں تو ايك بہت بڑی سپر طاقت كا روپ دھار سكتےہیں اور ميرے نزديك حج امت مسلمہ كے درميان اتحاد و اخوت كے فروغ كا بہترين موقعہ ہے۔
686408