فلسطين كے بارے میں ايران اور قبرس كا موقف ايك ہے، آندرياس ديميتريو

IQNA

فلسطين كے بارے میں ايران اور قبرس كا موقف ايك ہے، آندرياس ديميتريو

بين الاقوامی گروپ: جمہوریہ قبرس كے وزير تعليم و ثقافت آندرياس ديميتريو نے فلسطين كی مظلوم ملت كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے بارے میں ايران اور قبرس كا موقف ايك ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ قبرس كے وزير تعليم و ثقافت آندرياس ديميتريو نے ايرانی وزير ثقافت كے ساتھ ملاقات كے دوران فلسطينی عوام كی حمايت كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين كے بارے میں ايران اور قبرس كا موقف ايك ہے اور دونوں ممالك فلسطين میں فلسطينيوں كی مستقل حكومت كے خواہاں ہیں۔
قبرس كے وزير تعليم نے كہا كہ قبرس كی پاليسی تمام ممالك كی ثقافت و رسم و رواج كے احترام پر مبنی ہے۔ ہمارا عقيدہ ہے كہ ثقافت تعليم كا ايك اہم حصہ ہے اور تعليم كے ذريعے اقوام عالم كے درميان تفاھم كی فضا كو فروغ ديا جاسكتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اگرچہ قبرس ايك چھوٹا سا ملك ہے ليكن دنيا كے درميان امن اور دوستی كو فروغ دينے كے لیے ايك اخلاقی طاقت كا كردار ادا كرسكتا ہے۔
690008