اللہ تعالی پر بھروسہ كاميابی كی كليد ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين ارسطا

IQNA

اللہ تعالی پر بھروسہ كاميابی كی كليد ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين ارسطا

سياسی و سماجی سرگرمياں گروپ: باقر العلوم يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمين ارسطا نے كہا ہے كہ انسان كی كاميابی كا سب سے بڑا راز اللہ تعالی پر توكل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق باقر العلوم يونيورسٹی كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين ارسطا نے میں نمازيوں كے اجتماع سے خطاب كے دوران سورہ طلاق كی آيت ۳ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اگر كوئی شخص اللہ تعالی پر بھروسہ كرے تو اس كے لیے اللہ تعالی ہی كافی ہے۔
توكل كا معنی و مفہوم بيان كرتے ہوئے انہوں نے كہا كہ توكل كا مطلب اپنے امور اللہ تعالی كے سپرد كردينا اور اور یہ يقين ركھنا ہے كہ اللہ تعالی سب سے بہتر امور كو انجام دينے والا ہے۔ رسول اكرم (ص) نے حضرت جبرائيل سے سوال كيا كہ توكل كا كيا مطلب ہے تو حضرت جبرائيل نے جواب ديا كہ توكل يعنی یہ يقين ركھنا كہ اللہ تعالی كے علاوہ كوئی مخلوق نہ فائدہ پہنچا سكتی ہے اور نہ ہی نقصان پہنچانے كی صلاحيت ركھتی ہے۔
693457