حكومت اسلامو فوبيا كے خلاف اقدام كرے، روسی مفتی كا مطالبہ

IQNA

حكومت اسلامو فوبيا كے خلاف اقدام كرے، روسی مفتی كا مطالبہ

سياسی و سماجی گروپ : روسی علماء كی تنظيم كے سربراہ راويل عين الدين نے حكومت سے ملك میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات كے خلاف ٹھوس اقدامات كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روس كے مفتی اور روسی علماء كی تنظيم كے سربراہ راويل عين الدين نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ گذشتہ چند ماہ كے دوران ملك میں اٹھنے والی اسلامو فوبيا كی لہر كے خلاف مناسب حكمت عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے ديگر اديان اور ذرائع ابلاغ سے بھی اپيل كی كہ ملك میں بڑھتے ہوئے فاصلوں كو ختم كرنے كے لیے راہ حل تلاش كریں۔
انہوں نے كہا كہ ديگر اديان كے رہنماؤں سے اميد كی جاتی ہےكہ وہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں اور اسلامی مقدسات كی توہين پر مبنی اقدامات اور نسل پرستی كے خلاف آواز اٹھائیں گے۔
راويل عبد العين نے كہا كہ حكومت كو قومی پاليسی كا جائزہ لينے كی ضرورت ہے تاكہ قومی تعصب اور شدت پسندی جيسے مسائل كا مقابلہ كيا جاسكے۔
713320