كاروان آزادی كا غزہ میں داخلہ غزہ كی آزادی كی جانب ايك اہم قدم ہے، امام جمعہ تہران

IQNA

كاروان آزادی كا غزہ میں داخلہ غزہ كی آزادی كی جانب ايك اہم قدم ہے، امام جمعہ تہران

سياسی و سماجی:تہران كے امام جمعہ شورائے نگہبان كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ احمد جنتی نے كہا ہے كہ غزہ كے محاصرے كو پانچ سال ہونے كو آئے ہیں اور پانچ سال بعد كاروان آزادی كی غزہ آمد غزہ كی آزادی كی جانب ايك اہم قدم ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كے امام جمعہ آيت اللہ احمد جنتی نے آج نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات كے بعد دشمن نے ملك میں ناامنی پھيلانے كے لیے بہت زيادہ سازشیں كی ليكن ايران كے بيدار عوام نے سڑكوں پر آكر ايك نئی تاريخ رقم كی اور دشمن كی تمام اميدوں پر پانی پھير ديا۔
انہوں نے كہا كہ غزہ كے پانچ سالہ محاصرہ كے بعد كاروان آزادی كا غزہ میں داخلہ غزہ كی آزادی كی جانب ايك اہم قدم ہے اور یہ فلسطينی عوام اور غزہ كے شہريوں كے لیے بہت ہی خوشی كی خبر ہے۔
725731