ملائيشيا كے مسلمانوں نے مصری عوام كی حمايت كردی

IQNA

ملائيشيا كے مسلمانوں نے مصری عوام كی حمايت كردی

سياسی و سماجی گروپ: ملائيشيا كے دارالحكومت كوالالمپور میں مسلمانوں نے امريكی سفارت خانے كے سامنے اكٹھا ہوكر مصری عوام كے حق میں مظاہرہ كيا ہے
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر میں جاری عوامی تحريك اب عالمی تحريك كا روپ دھارتی جارہی ہے اور حال ہی میں ملائيشيا كی عوام نے امريكی سفارت خانے كے سامنے جمع ہوكر حسنی مبارك كے سب سے بڑے حامی كے سامنے مصری عوام كی حمايت كا اعلان كيا ہے۔ مظاہرين نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا كہ مصری عوام كے مطالبات كو تسليم كيا جائے اور صدر حسنی مبارك كی حمايت سے ہاتھ اٹھايا جائے۔
رپورٹ كے مطابق مظاہرين نے پلے كارد اور بينر اٹھاركھے تھے جن پر مبارك كے خلاف نعرے درج تھے ۔ خود مظاہرين بھی اس قسم كے بعرے لگارہے تھے جن میں كہا جارہا تھا كہ مصری عوام قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں يا حسنی مبارك مردہ باد۔
ملائيشين مسلمانوں كا یہ مظاہرہ پوليس كی مداخلت كے نتيجہ میں اپنے اختتام كو پہنچا اور پوليس نے متعدد مظاہرين اپنی حراست میں لے ليا۔
743233