مسجد امربالمعروف اور نہی عن المنكر كا اہم مركز ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين محسن فروغی

IQNA

مسجد امربالمعروف اور نہی عن المنكر كا اہم مركز ہے، حجۃ الاسلام و المسلمين محسن فروغی

سياسی و سماجی گروپ: حجۃ الاسلام والمسلمين محسن فروغی نے كہا ہے كہ مساجد اور امام بارگاہ امر بالمعروف اور نہی عن المنكر كا بہترين اور سب سے موثر ترين مركز ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی پورٹ كی ثقافتی كونسل كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين محسن فروغی نے ايكنا كے نمائندے كے ساتھ خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مساجد اور امام بارگاہ سوفٹ وار اور ثقافتی يلغار كے مقابلے میں ايك اہم محاذ اور محفوظ مورچہ ہیںاور اگر اس وقت اسلامی انقلاب كے لیے كوئی چيز خطرہ ہے تو وہ یہی ثقافتی يلغار اور سوفٹ وار ہے۔
انہوں نے یہ بھی خبر دی كہ اسلامی انقلاب كی ۳۲ ویں سالگرہ كی مناسبت سے شہر میں خادمان حرم نور كے عنوان سے ايك كانفرنس كا انعقاد كيا گيا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمين راستگو نے خطاب كيا۔ انہوں نے اسلامی انقلاب كی سالگرہ كے حوالے سے مباركباد پيش كرتے ہوئے مصر كی عوامی بيداری كو سراہا اور اسے اسلامی انقلاب كی ايك كرن قرار ديا۔
743989