اسلامی دنيا میں بيداری كی لہر ايران كے اسلامی انقلاب كا نتيجہ ہے، آيت اللہ محمد علی موسوی جزائری

IQNA

اسلامی دنيا میں بيداری كی لہر ايران كے اسلامی انقلاب كا نتيجہ ہے، آيت اللہ محمد علی موسوی جزائری

سياسی و سماجی گروپ: نمائندہ ولی فقیہ خوزستان آيت اللہ سيد محمد علی موسوی جزائری نے كہا ہے كہ خطے میں اٹھنے والی اسلامی بيداری كی لہر در حقيقت اسلامی انقلاب كی بركت ہے۔
بين الاقوامی قرٓانی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اہواز كے امام جمعہ آيت اللہ سيد محمد علی موسوی جزائری نے نماز جمعہ كے دوران خطاب كرتے ہوئے كہا كہ چند دن سے خطے میں اسلامی بيداری كی لہر اٹھی ہوئی ہے اور اسلامی ممالك كی عوام عالمی استكبار اور صہيونيت كے خلاف آواز بلند كررہی ہے۔ بيداری كی یہ لہر اسلامی انقلاب ايران كا نتيجہ ہے اور ان حالات نے امريكہ اور صہيونيوں كی نيندیں اڑا دی ہیں۔
اہواز كے امام جمعہ نے خطبات كے شروع میں لوگوں كو تقوی و پرہيز گاری كی دعوت ديتے ہوئے كہا كہ تمام آئمہ نے انسانوں كو دعوت دی ہے كہ فتنہ و فساد میں مبتلا ہونے سے بچنے كے لیے اپنے اوپر قابو پاؤ اور شيطانی چالوں سے بچنے اور نفسانی خواہشات كی پيروی كرنے سے پرہيز كرو۔
749880