ہندوستان میں "اسلام میں خواتين كی تعليم كی اہميت" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں "اسلام میں خواتين كی تعليم كی اہميت" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد

سماجی گروپ: ہندوستان كے شہر ديوبند میں "اسلام میں خواتين كی تعليم كی اہميت" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ہندوستان كے شہر ديوبند كے "عظمت كالج" میں "اسلام میں خواتين كی تعليم كی اہميت" كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا جس میں كالج كے پرنسپل نے كہا كہ انسانی زندگی میں مقصد انتہائی اہميت كا حامل ہے اور وہ زندگی جو كسی مقصد كے بغير ہو وہ بے فائدہ و بے ارزش ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس وقت عالمی معاشروں میں تعليم و تربيت بنيادی عناصر كی حيثيت ركھتے ہیں انہوں نے كہا كہ اسلام نے بھی خواتين كی تعليم و تربيت پر زور ديا ہے لہذا والدين كو چاہیے كہ وہ اس اہم فريضہ كی ادائيگی میں كوئی دقيقہفروگزاشت نہ كریں۔