بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے كہا ہے كہ ايرانی وزير داخلہ محمد نجار نے شيعہ علماء كونسل كے سربراہ آيت اللہ آصف محسنی كے ساتھ ملاقات كی ہے اور اسلامی ممالك میں آزادی كی اٹھنے والی لہطر جس نے مصر، تيونس، بحرين، اردن اور ليبيا كو اپنی لپیٹ میں لے ركھا ہے پر باہمی تبادلہ خيال كيا ہے۔ وزير داخلہ نے كہا ہے كہ ايران كے ہميشہ افغانستان كے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اور حوزہ علمیہ میں ۱۲ ہزار افغانی طلبہ نے تحصيل علم كيا ہے۔
اس كے علاوہ ۵۰ ہزار افغانی طلبہ حكومتی مدارس میں تحصيل علم كر رہے ہیں۔ آيت اللہ آصف محسنی نے بھی افغانستان كی مدد كرنے پر ايرانی حكومت كا شكریہ ادا كيا۔
آيت اللہ محسنی نے بعض قياس آرائيوں كی سختی كے ساتھ ترديد كی جن میں كہا گيا تھا كہ ايران افغانستان كے اندرونی معاملات میں مداخلت كر رہا ہے انہوں نے افغانستان كے وزير داخلہ كے اس بيان كی تائيد كی جس میں انہوں نے كہا تھا كہ ايران افغانستان كے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں كر رہا ہے۔
760861