الہی حكومت كے قيام كے لئے جہاد بہت ضروری ہے: آيت اللہ احمد جنتی

IQNA

الہی حكومت كے قيام كے لئے جہاد بہت ضروری ہے: آيت اللہ احمد جنتی

سياسی گروپ: آيت اللہ جنتی نے كہا ہے كہ اسلامی و الہی حكومت كے قيام اور بقاء كے لئے جہاد بہت ضروری ہے اسلامی و الہی حكومت عوام كو خدا كے ساتھ منسلك كرتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تہران كے جمعہ كے خطيب آيت اللہ احمد جنتی نے جمعہ كے خطبہ میں جہاد كی اہميت كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن مجيد میں ۱۰۰ سے زائد آيات جہاد كے متعلق ہیں جس سے اس اہم الہی فريضۃ كی اہميت كا علم ہوتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ دنيا میں انسان بعض اوقات سركشی كی جانب گامزن ہو جاتا ہے چنانچہ شروع میں اس انسان كو تبليغ و ہدايت كی جاتی ہے ليكن بعض اوقات انسان كی سركشی اتنی زيادہ ہو جاتی ہے كہ وہ ہدايت كے نور كو قبول نہیں كرتا، آيت اللہ جنتی نے كہا كہ اگر انسان پر امربالمعروف و نہی عن المنكر كار ساز نہ ہوں تو پھر اس انسان كے ساتھ قاطعانہ سلوك كيا جاتا ہے۔
آيت اللہ جنتی نے كہا كہ اگر جہاد، دين اسلام میں نہ ہو تو پھر دنيا میں فساد پھيل جائے گا اور پوری دنيا كا امن و سكون تباہ و برباد ہو جائے گا۔
761968